Friday, December 28, 2018

Ustaad k naam

جہاں کوئی ٹیچر نہ بننا چاہے وہاں بظاہر پڑھے لکھےلیکن حقیقتاجاہل راج کرتے ہیں.
"ساٹھ کی دہائی میں ایوب خان  ملکہ برطانیہ اور انکے شوہر کے پاکستان دورے کے دوران  برن ھال سکول  ایبٹ آباد لے گئے، ملکہ تو ایوب خان کے ساتھ بچوں سے ہاتھ ملاتی آگے بڑھ گیئں، انکے شوہر بچوں سے باتیں کرنے لگے، پوچھا کہ بڑے ہو کے کیا بننا ہے، بچوں نے کہا ڈاکٹر ، انجنیئر ، آرمی آفیسر ،  پائلٹ ، وغیرہ وغیرہ...کچھ خاموش ہو گئے پھرلنچ پر  ایوب خان سے کہا کہ آپ کو اپنے ملک کے مستقبل کا کچھ سوچنا چاہیے، میں نے بیس بچوں سے بات کی کسی نے یہ نہیں کہا کہ اسے ٹیچر بننا ہے اور یہ بہت خطرناک  ہے... ایوب خان صرف مسکرا دیے کچھ جواب نہ دے سکے اور یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے

آج تہذیب و تمدن کی یہ جو اتنی بڑی عمارت کھڑی ہے۔ اس کے پیچھے اْسی شفیق و محترم ہستی کا ہاتھ ہے جسے اتالیق یا استاد کہتے ہیں۔ دنیا کے بڑے بڑے بادشاہ ، جن کی گردن ہمہ وقت اکڑی رہتی تھی ، اپنے اساتذہ کے سامنے ہمیشہ سر جھکا دیا کرتے تھے۔’’ سکندرِ اعظم ‘‘یونانی جس نے آدھی سے زیادہ دنیا اپنی تلوار کی دھار پر فتح کی ،’’ ارسطو ‘‘جیسے معلم اول کا شاگرد تھا۔ یہ مجلسِ یونان ہو، یا ایوانِ قیصرو کسریٰ، یہ خلافتِ بنو عباس ہو یا محمود غزنوی کا دربار، یہ اندلس کا الحمراء ہو یا ہندوستان کا شہنشاہ’’ جلال الدین محمد اکبر‘‘… تاریخ شاہد ہے کہ استاد کی عظمت سے اسقدر بلند پایہ اولولعزم حکمران بھی واقف تھے۔

آج اگر اہلِ مغرب ہم سے اس قدر آگے نکل گئے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ استاد کا اصل مقام جانتے ہیں۔ اگر پبلک ٹرانسپورٹ میں کوئی سیٹ خالی نہ ہو تو پھر بھی لوگ قوم کے استاد کے لیے سیٹ خالی کردیتے ہیں۔ وہاں عدالت میں استاد کی گواہی کو پادری کی گواہی سے زیادہ مستند سمجھا جاتا ہے۔ امریکہ میں رواج ہے کہ جب کوئی طالب علم کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ اپنے استاد کو سلیوٹ کرتا ہے ، بالکل ویسے جیسے ایک سپاہی اپنے افسر کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

کوئی بھی کچھ جانتا ہے تو معلم کے طفیل

کوئی بھی کچھ مانتا ہے تو معلم کے طفیل

گر معلم ہی نہ ہوتا دہر میں تو خاک تھی

صرف ادراکِ جنوں تھا اور قبا ناچاک تھی

تاریخ کی کتابوں میں لکھا ہے کہ جب ہندوستان کی انگریز حکومت نے حضرت علامہ اقبال ؒ کو سر کا خطاب دینے کا ارادہ کیا تو اقبال ؒ کو وقت کے گورنر نے اپنےدفتر آنے کی دعوت دی۔ اقبال نےیہ خطاب لینے سے انکار کردیا۔ جس پر گورنر بے حد حیران ہوا۔ وجہ دریافت کی تو اقبالؒ نے فرمایا:۔

’’میں صرف ایک صورت میں یہ خطاب وصول کرسکتا ہوں کہ پہلے میرے استاد مولوی میرحسنؒ کو ’’شمس العلماء‘‘ کا خطاب دیا جائے‘‘۔

یہ سن کر انگریز گورنر نے کہا:۔

’’ڈاکٹر صاحب! آپ کو تو’’سر‘‘کا خطاب اس لیے دیا جا رہا ہے کہ آپ بہت بڑے شاعر ہیں۔ آپ نے کتابیں تخلیق کی ہیں، بڑے بڑے مقالات تخلیق کیے ہیں۔ بڑے بڑے نظریات تخلیق کیے ہیں۔ لیکن آپ کے استاد مولوی میر حسنؒ صاحب نے کیا تخلیق کیا ہے…؟‘‘

یہ سن کر حضرت علامہ اقبالؒ نے جواب دیا کہ:۔

’’مولوی میر حسن نے اقبال تخلیق کیا ہے‘‘

تاریخ کی کتابوں میں لکھا ہے کہ یہ سن کر انگریز گورنر نے حضرت علامہ اقبالؒ کی بات مان لی اور اْن کے کہنے پر مولوی میر حسن ؒ کو’’شمس العلماء‘‘ کا خطاب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اس پر مستزاد علامہ صاحب نے مزید کہا کہ:۔

’’میرے استاد مولوی میر حسن ؒ کو ’’شمس العلماء‘‘ کا خطاب دینے کے لیے یہاں سرکاری دفاتر میں نہ بلایا جائے بلکہ اْن کو یہ خطاب دینے کے لیے سرکاری تقریب کو سیالکوٹ میں منعقد کیا جائے ، یعنی میرے استاد کے گھر‘‘

اور پھر ایسا ہی کیا گیا۔ مولوی میر حسنؒ کو آج کوئی بھی نہ جانتا اگر وہ علامہ اقبالؒ کے استاد نہ ہوتے۔لیکن آج وہ شمس العلماء مولوی میر حسن ؒکے نام سے جانے جاتے ہیں۔

الغرض استاد کا مقام اور عظمت ہر شئے سے بلند اور بسیط ہے۔ حتیٰ کہ خود رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا استاد اللہ تعالیٰ کو کہا جاتا ہے۔اور رسولِ اکرم کی حدیث پاک ہے کہ’’مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا‘‘۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لیے تاجر کا خطاب پسند نہ کیا حالانکہ آپ حجاز کے ایک کامیاب ترین تاجر تھے۔ آپ نے اپنے لیے پسند کیا تو معلم یعنی استاد کا رتبہ ۔ چنانچہ استاد کی عظمت سے کچھ بھی بڑھ کر نہیں.

کانپتے ھاتھوں یہ الفاظ ان اساتذہ کے نام۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!
جنہوں نے مجھے انسان بنایا۔۔۔۔۔!!!!
         میرے استاد 
          میرے معلم
        میرے مربی 
          میرے مدرس 
آپ کی تعریف و شکریے کے لئے
سال میں صرف ایک ہی دن۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟
نہیں نہیں میں نہیں مانتا۔۔۔۔۔
میرا تو۔۔۔۔۔۔
                             ھر چڑھتا سورج 
                              ابھرتا چاند 
                                 میری زندگی کا ھر اک 
                                 لمحہ آپ نے سنوارا  ھے 
           بس یہی حقیر تحفہ ھے 
           میری زندگی کے وہ سارے لمحے 
              میرے استاد 
                        آپ کے نام 
               سلام میرے عظیم اساتذہ 
*ﺍﺳﺘﺎﺩ  ِﻣﺤﺘﺮﻡ  ﮐﻮ   ﻣﯿﺮﺍ  ﺳﻼﻡ  ﮐﮩﻨﺎ*

*اﮮ ﺩﻭﺳﺘﻮ ﻣﻠﯿﮟ ﺗﻮ ﺑﺲ ﺍﮎ ﭘﯿﺎﻡ ﮐﮩﻨﺎ*
*ﺍﺳﺘﺎﺩ  ِﻣﺤﺘﺮﻡ  ﮐﻮ   ﻣﯿﺮﺍ  ﺳﻼﻡ  ﮐﮩﻨﺎ*

*ﮐﺘﻨﯽ  ﻣﺤﺒﺘﻮﮞ   ﺳﮯ  ﭘﮩﻼ  ﺳﺒﻖ  ﭘﮍﮬﺎﯾﺎ*
*ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻧﮧﺟﺎﻧﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺳﺐﮐﭽﮫ ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ*

*ﺍﻥ ﭘﮍﮪ  ﺗﮭﺎ  ﺍﻭﺭ  ﺟﺎﮨﻞ ، ﻗﺎﺑﻞ  ﻣﺠﮭﮯ  ﺑﻨﺎﯾﺎ*
*ﺩﻧﯿﺎﮰ ﻋﻠﻢ ﻭ ﺩﺍﻧﺶ  ﮐﺎ  ﺭﺳﺘﮧ مجھے ﺩﮐﮭﺎﯾﺎ*

*ﻣﺠﮫ  ﮐﻮ ﺩﻻﯾﺎ  ﮐﺘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﻣﻘﺎﻡ ﮐﮩﻨﺎ*
*ﺍﺳﺘﺎﺩ  ﻣﺤﺘﺮﻡ  ﮐﻮ  ﻣﯿﺮﺍ  ﺳﻼﻡ  ﮐﮩﻨﺎ*

*ﻣﺠﮫ  ﮐﻮ ﺧﺒﺮ نہ  ﺗﮭﯽ ﺁﯾﺎ ﮨﻮﮞ  ﻣﯿﮟ  ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ*
*ﻣﺎﮞﺑﺎﭖ ﺍﺱﺯﻣﯿﻦپہ مجھےﻻﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﺁﺳﻤﺎﮞ ﺳﮯ*

*ﭘﮩﻨﭽﺎ  ﺩﯾﺎ  ﻓﻠﮏ  ﺗﮏ  ﺍﺳﺘﺎﺩ  ﻧﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﺳﮯ*
*ﻭﺍﻗﻒ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ ﺫﺭﺍ ﺑﮭﯽ ﺍﺗﻨﮯ ﺑﮍﮮ ﺟﮩﺎﮞ ﺳﮯ*

*ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺩﻻﯾﺎ ﮐﺘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﻣﻘﺎﻡ ﮐﮩﻨﺎ*
*ﺍﺳﺘﺎﺩِﻣﺤﺘﺮﻡ  ﮐﻮ ﻣﯿﺮﺍ  ﺳﻼﻡ   ﮐﮩﻨﺎ*

*ﺟﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﻓﻦ ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ، ﻣﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺑﺎﻧﮑﭙﻦ ﺑﮭﯽ*
*ﻋﺰﺕ  ﮐﮯ گر ﺑﺘﺎﺋﮯ، ﺭﺳﻮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﭼﻠﻦ ﺑﮭﯽ*

*ﮐﺎﻧﭩﮯ ﺑﮭﯽﺭﺍﮦﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﯽﺍﻧﺠﻤﻦ ﺑﮭﯽ*
*ﺗﻢ   ﻓﺨﺮ ِ ﻗﻮﻡ   ﺑﻨﻨﺎ  ﺍﻭﺭ   ﻧﺎﺯﺵِ  ﻭﻃﻦ  ﺑﮭﯽ*

*ﮨﮯ ﯾﺎﺩ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺍﮎ ﺍﮎ ﮐﻼﻡ ﮐﮩﻨﺎ*
*ﺍﺳﺘﺎﺩِ  ﻣﺤﺘﺮﻡ    ﮐﻮ  ﻣﯿﺮﺍ  ﺳﻼﻡ  ﮐﮩﻨﺎ*

*ﺟﻮ  ﻋِﻠﻢ  ﮐﺎ ﻋَﻠﻢ  ﮨﮯ  ﺍﺳﺘﺎﺩ  ﮐﯽ  ﻋﻄﺎ  ﮨﮯ*
*ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﻗﻠﻢ ﮨﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮐﯽ ﻋﻄﺎ ﮨﮯ*

*ﺟﻮ ﻓﮑﺮِ ﺗﺎﺯﮦ ﺩﻡ ﮨﮯ  ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮐﯽ  ﻋﻄﺎ ﮨﮯ*
*ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﮐﯿﺎ ﺭﻗﻢ ﮨﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮐﯽ ﻋﻄﺎ ﮨﮯ*

*ﺍﻥ ﮐﯽ ﻋﻄﺎ ﺳﮯ ﭼﻤﮑﺎ ہے ﻧﺎﻡ ﮐﮩﻨﺎ*
*ﺍﺳﺘﺎﺩ ِﻣﺤﺘﺮﻡ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﻼﻡ ﮐﮩﻨﺎ*

*ﺍﮮ ﺩﻭﺳﺘﻮ ﻣﻠﯿﮟﺗﻮ ﺑﺲ ﺍﮎ ﭘﯿﺎﻡ ﮐﮩﻨﺎ*
*ﺍﺳﺘﺎﺩ  ِﻣﺤﺘﺮﻡ  ﮐﻮ  ﻣﯿﺮﺍ  ﺳﻼﻡ  ڪہنا*...

Thursday, December 27, 2018

Arab Hakaya

ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺟﮕﮧ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺭﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺗﯿﻦ ﺑﯿﭩﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻥ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺑﯿﭩﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ‘‘ ﺣﺠﺮ ’’ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺩﻥ ﮔﺰﺭﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﺣﺘﯽٰ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﻣﺮﺽ ﺍﻟﻤﻮﺕ ﻧﮯ ﺍٓﻥ ﻟﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺑﯿﭩﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﻼ ﮐﺮ ﻭﺻﯿﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ ﺣﺠﺮ ﮐﻮ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ ، ﺣﺠﺮ ﮐﻮ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺣﺠﺮ ﮐﻮ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ ﻗﺒﺾ ﮨﻮﮔﺌﯽ۔ ﯾﮧ ﺧﻮﺩ ﺗﻮ ﻓﻮﺕ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﻮﮞ ﮐﻮ ﺣﯿﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﻦ ﺩﻭ ﺣﺠﺮ ﮐﻮ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﻣﻠﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﺭ ﮐﺲ ﺍﯾﮏ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ۔ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﻧﮯ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺷﮩﺮ ﺟﺎ ﮐﺮ ﻗﺎﺿﯽ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﻞ ﻣﺎﻧﮕﯿﮟ۔ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﺯﺍﺩ ﺭﺍﮦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺷﮩﺮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻋﺎﺯﻡ ﺳﻔﺮ ﮨﻮﺋﮯ۔ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺴﯽ ﮔﻢ ﺷﺪﮦ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﺗﺎ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﻥ ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﮔﻢ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺟﺴﮯ ﻭﮦ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﺗﺎ ﭘﮭﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﺣﺠﺮ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﯿﺮﯼ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﺍﯾﮏ ﺍٓﻧﮑﮫ ﺳﮯ ﮐﺎﻧﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﺱ ﺍٓﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﺎﮞ ﮨﺎﮞ ، ﺍﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﺗﮭﺎ۔ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺣﺠﺮ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﯿﺮﯼ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﺍﯾﮏ ﭨﺎﻧﮓ ﺳﮯ ﻟﻨﮕﮍﯼ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺍٓﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ، ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺻﺤﯿﺢ ، ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺍﯾﮏ ﭨﺎﻧﮓ ﺳﮯ ﻟﻨﮕﮍﯼ ﺗﮭﯽ۔ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺣﺠﺮ ﻧﮯ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﮐﮯ ﻣﺎﻟﮏ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﯿﺮﯼ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﮐﯽ ﺩﻡ ﮐﭩﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﭨﮭﯿﮏ ، ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﮐﯽ ﺩْﻡ ﺑﮭﯽ ﮐﭩﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺑﺲ ﺍﺏ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﺑﺘﺎ ﺩﻭ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﮯ؟ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺣﺠﺮ ﻧﮯ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ؛ ﺑﺨﺪﺍ ﮨﻤﯿﮟ ﺍٓﭖ ﮐﯽ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﻋﻠﻢ ﻧﮩﯿﮟ ، ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﮨﺮﮔﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﮐﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﺍﻥ ﮐﯽ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻏﺼﮯ ﺳﮯ ﭘﺎﮔﻞ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﯿﻨﭻ ﮐﺮ ﻗﺎﺿﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻟﮯ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔ ﺍﺳﮯر ﭘﻮﺭﺍ ﯾﻘﯿﻦ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺫﺑﺢ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮐﮭﺎ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﺮﻡ ﮐﻮ ﭼﮭﭙﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺟﮭﻮﭦ ﺑﻮﻝ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔۔ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻋﺘﺮﺍﺽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮨﻢ ﺧﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﻗﺎﺿﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮨﯽ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺟﺐ ﯾﮧ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﻗﺎﺿﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﻗﺎﺿﯽ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻗﺼﮧ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ۔ ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﺍﻥ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﺗﻢ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﯿﺎﮞ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﻧﺘﯿﺠﮧ ﻧﮑﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﺗﻢ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮨﮯ ، ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﺮﻡ ﮐﺎ ﺍﻋﺘﺮﺍﻑ ﮐﺮ ﻟﻮ۔ ﭘﮩﻠﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ؛ ﺟﻨﺎﺏ ﻋﺎﻟﯽ ، ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺗﮭﯽ ، ﮨﺎﮞ ﺍﻟﺒﺘﮧ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﮐﮯ ﺍٓﺛﺎﺭ ﺿﺮﻭﺭ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﯿﺮﯼ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﺍﯾﮏ ﺍٓﻧﮑﮫ ﺳﮯ ﮐﺎﻧﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﮐﺎ ﮔﮭﺎﺱ ﺗﻮ ﺧﻮﺏ ﭼﺮﺍ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﻣﮕﺮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﮐﺎ ﻭﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﻣﻄﻠﺐ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﯽ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﺍﯾﮏ ﺍٓﻧﮑﮫ ﺳﮯ ﮐﺎﻧﯽ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮔﯽ۔ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺣﺠﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ؛ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﻦ ﻗﺪﻡ ﺗﻮ ﮔﮩﺮﮮ ﻟﮕﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺒﮑﮧ ﭼﻮﺗﮭﺎ ﻗﺪﻡ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﭘﮍﺍ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺑﺲ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺑﻨﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻟﻨﮕﮍﺍ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﺎ۔ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺣﺠﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ؛ ﺍﻭﻧﭧ ﺟﺐ ﺭﺍﮦ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﮔﻮﺑﺮ ﮔﺮﺍﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺩﻡ ﺳﮯ ﺍﺩﮬﺮ ﺍْﺩﮬﺮ ﺑﮑﮭﯿﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺟﺒﮑﮧ ﮨﻢ ﺟﺲ ﺭﺍﮦ ﺳﮯ ﺍٓﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﺮ ﮔﻮﺑﺮ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﻻﺋﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮔﺮﺍ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﮐﯽ ﺩْﻡ ﮐﭩﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﮔﻮﺑﺮ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮭﯿﻼ ﭘﺎﺋﯽ۔ ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﮐﺴﯽ ﺩﯾﺮ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍٓﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ، ﺗﻢ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ۔ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﮞ ﮨﯽ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍْﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﻭﻧﭩﻨﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ﻧﮯ ﻗﺎﺿﯽ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻗﺼﮧ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ ﺟﺴﮯ ﺳْﻦ ﮐﺮ ﻗﺎﺿﯽ ﺑﮩﺖ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﺍ۔ ﺍﻥ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﻢ ﺍٓﺝ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﺧﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﭨﮭﮩﺮﻭ ، ﻣﯿﮟ ﮐﻞ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺳﻮﭺ ﮐﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﻞ ﺑﺘﺎﻭٔﻧﮕﺎ۔ ﯾﮧ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﺧﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﺮ ﭨﮭﮩﺮﮮ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻧﮕﺮﺍﻧﯽ ﮐﯽ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﻻﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺟﻮ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﮯ ﭘﮑﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﺎﻟﻦ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﭨﯿﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﺗﮭﺎ۔ ﭘﮩﻠﮯ ﻧﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯽ ﮐﮩﺎ ﯾﮧ ﺳﺎﻟﻦ ﮐﺘﮯ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﺎ ﺑﻨﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ۔ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﺟﺲ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﭘﮑﺎﺋﯽ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺣﻤﻞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﺭﮮ ﺩﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﮯ۔ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﯾﮧ ﻗﺎﺿﯽ ﺣﺮﺍﻡ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮨﮯ۔ ﺑﺎﺕ ﻗﺎﺿﯽ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﯽ ، ﺍْﺱ ﻧﮯ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﺍﭘﻨﯽ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﻃﻠﺐ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ؛ ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﺲ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﯾﮧ ﮐﺘﮯ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ ﭘﮑﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ؟ ﭘﮩﻼ ﺑﻮﻻ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﺑﺎﻭﺭﭼﯽ ﮐﻮ ﺑﻠﻮﺍ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﻋﺘﺮﺍﻑ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﭘﮑﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺷﺮﺍﺭﺕ ﺳﻮﺟﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺘﺎ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ ﭘﮑﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﮭﺠﻮﺍ ﺩﯾﺎ۔ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﯾﮧ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﺘﮯ ﮐﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﺎﺋﮯ ، ﺑﮑﺮﯼ ﯾﺎ ﺍﻭﻧﭧ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﭼﺮﺑﯽ ﻟﮕﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﯾﮧ ﺳﺎﺭﺍ ﭼﺮﺑﯽ ﻧﻤﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﻮﺷﺖ ﻟﮕﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ۔ ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﻢ ﻭﮦ ﺣﺠﺮ ﮨﻮ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﻣﺎﻝ ﺳﮯ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ۔ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﺲ ﻧﮯ

ﮐﮩﺎ ﯾﮧ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﺍﯾﺴﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﻧﻮ ﻣﺎﮦ ﮐﮯ ﺣﻤﻞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﺩﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﮯ؟ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﺟﺲ ﻧﮯ ﯾﮧ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﺮ ﯾﮧ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﭘﮭﻮﻟﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺏ ﭘﮑﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺳﮯ ﮐﭽﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﭨﯽ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﯾﮩﯽ ﺍﺧﺬ ﮐﯿﺎ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮨﮯ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﮯ ﻣﺎﺭﮮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺟﮭﮑﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﯽ ﭼﯿﺰ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮫ ﭘﺎ ﺭﮨﯽ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮩﯽ ﺑﻨﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺣﺎﻣﻠﮧ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﺗﯽ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔ ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻭﮦ ﺣﺠﺮ ﮨﻮ ﺟﺴﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﺗﺮﮐﮧ ﺳﮯ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﺼﮧ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ۔ﭘﮭﺮ ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﯾﮧ ﮐﺲ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﮟ ﻭﻟﺪ ﺍﻟﺤﺮﺍﻡ ﮨﻮﮞ؟ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻗﺎﺿﯽ ﺍْﭨﮫ ﮐﺮ ﺍﻧﺪﺭ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﮞ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺳﭻ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺣﺮﺍﻣﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍْﺱ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﯾﮧ ﺳﭻ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺣﺮﺍﻡ ﮐﮯ ﮨﻮ۔ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﺍٓﮐﺮ ﺍﺱ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺣﺠﺮ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﺮ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﺣﺮﺍﻣﯽ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﺍْﺱ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ؛ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺣﻼﻟﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﺗﻮ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﺧﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﭘﺮ ﻧﮕﺮﺍﻥ ﻧﺎ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﺮﺗﮯ ، ﻧﺎ ﮨﯽ ﮐﺘﮯ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ ﭘﮑﻮﺍ ﮐﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﮭﺠﻮﺍﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﺎ ﮨﯽ ﮐﭽﯽ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﮐﺴﯽ ﻣﻈﻠﻮﻡ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﺑﻨﻮﺍ ﮐﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﮭﻠﻮﺍﺗﮯ۔ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﺍْﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻭﮦ ﺣﺠﺮ ﮨﻮ ﺟﺴﮯ ﺍْﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﻣﺎﻝ ﺳﮯ ﻭﺭﺛﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ۔ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻗﺎﺿﯽ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﮯ؟ ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ؛ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﺣﺮﺍﻣﯽ ﮨﯽ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻭﻟﺪ ﺍﻟﺤﺮﺍﻡ ﮐﻮ ﭨﮭﯿﮏ ﭨﮭﯿﮏ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﺡ ﺣﺮﺍﻡ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮨﻮ۔ﻭﺭﺍﺛﺖ ﭘﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺣﺠﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻟﻮﭨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﺟﺮﺍ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍْﻥ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺑﺎﭖ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺻﺒﺢ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻣﺴﺠﺪ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﭘﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ ، ﺍﺳﮯ ﮔﮭﺮ ﻻﯾﺎ ، ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺟﯿﺴﺎ ﺣﺠﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺭﺵ ﮐﯽ۔ ﺟﯽ ، ﺗﻮ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﻋﺮﺑﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﮑﺎﯾﺘﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻤﺖ ﮐﮯ ﺩﺭﺱ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

Wednesday, December 26, 2018

Quran sunany Kay Faiday

مسلسل تلاوت سننے کے بعد روح اور جسم میں الگ قسم کی توانائی چستی اور سرشاری پیدا ہو جاتی ہے۔ اور بہت سے جسمانی, زہنی, دنیاوی و نفسیاتی مسائل خود بخودہی حل ہوتے جاتے ہیں.

نبی کریم ﷺ کا "سمع یعنی سننے کا معجزہ”

حضرت محمد ﷺ کو قرآن کے سمع یعنی سننے کا معجزہ عطا فرمایا، یعنی جو آپ ﷺ کی تلاوت کو سنتا اس پر قرآن کے اثرات واقع ہو جاتے (سوائے ان پر جن کے دلوں پر کفر کی مہر ثبت ہو چکی ہو)نبی کریم ﷺ تبلیغ کے سلسلے میں مکہ شریف میں عوام کے اجتماعات میں تشریف لے جاتے اور مشرکین کے سامنے قرآن مجید کی تلاوت فرماتے جسے سن کر وہ اسلام قبول کر لیتے
الطفیل جو عرب کا دانشور اور شاعر تھا قرآن مجید کی تلاوت سن کر آپﷺ کے ہاتھوں ایمان کی دولت سے فیض یاب ہوا
2- حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنی ہمشیرہ سے قرآن کی تلاوت سنی اور اسلام کی طرف راغب ہوئے۔
3-نجاشی کے دربار میں حضرت جعفر بن طیار رضی اللہ تعالٰی عنہ کی تقریر اور قرآن مجید کی تلاوت سن کر نجاشی پر بے حد اثر ہوا اور وہ یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ محمد ﷺکے پیغام اور عیسیٰ علیہ السلام کے پیغام میں کوئی فرق نہیں اور اس کی کی بنیاد پر اس نے مسلمان پناہ گزینوں کو حبشہ سے نکالنے سے انکار کر دیا۔

اگر آپ بھی روزآنہ قرآن مجید کی تھوڑی سی ہی تلاوت کریں یا سنیں تو آپ دیکھیں گے کہ کچھ ہی عرصہ بعد تلاوت سنتے ہوئے آپ کی زبان سے بے اختیاری طور پر اگلی آیت مبارکہ آجائے گی۔ آپ کا زہن تیز کام کرے گا, جسم توانا رہے گا, نیند پرسکون آے گی اور نفس مغلوب رہے گا. سکون و رضا کی کیفیت محسوس ہو گی. کوشش کریں کہ ایک رکوع یا 3 آیات ہی ترجمہ یا تفسیر کے ساتھ پڑھا کریں باقائدگی کے ساتھ.
قرآن کریم پڑھنے کے فوائد

قرآن کریم پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیں،یہ فوائد صحیح احادیث ،صحابہ وتابعین سے منقولہ آثار سے ثابت ہیں، شیخ مصطفی عمارہ نے ان فوائد کو ملخص کرکے بیان کیا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:
(١)قرآن کا پڑھنے والابزرگوں کے صف میں ہوتا ہے ،لوگوں میں افضل اور ان میں اعلی مقام والا ہوتا ہے ۔
(٢)قرآن پڑھنے والے کو ہر حرف کے بدلے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہرنیکی دس گنا بڑھا کر لکھی جاتی ہے ۔
(٣)قرآن پڑھنے والے پر رحمت کاسایہ ہوتا ہے ، فرشتے اس کا احاطہ کیے ہوتے ہیں اس پر سکینت کا نزول ہوتا ہے۔
(٤)اللہ تعالی قرآن پڑ ھنے والے کے دل کو منور کرتا ہے ،مصیبتوں کو ان سے دور کرتا ہے ،قیامت کی تاریکیوں سے اسے بچائے گا۔
(٥)قرآن پڑھنے والے کی مہک پاکیزہ ہے اس کا مزہ ترنج پھل جیسا میٹھا ہے ،پس وہ نیک ہم نشیں ہے ،نیک کام کرنے والے اس کے قریب ہوتے ہیں اس کی خوشبو کو سونگتے ہیںاس سے لطف اندو ز ہوتے ہیں۔
(٦)قرآن پڑھنے والے کو فزع اکبر (قیامت کی بڑی گھبراہٹ) غمزدہ نہیں کرے گی کیونکہ وہ اللہ کے حفظ وامان میں رہے گا اور قرآن اس کے لئے سفارشی بنے گا۔
(٧)قرآن کا پڑھنے والا اپنے والدین کے حق میں باعث رحمت ہے ان دونوں کو رحمتوں سے ہم کنار کرنے کا سبب ہے ، اللہ تعالی والدین کو ان کے بیٹے کی قرآن پڑھنے کے بدلے چمکنے والی روشنیاں عطا فرما ئے گا۔
(٨)قرآن پڑھنے والا جنت میں بلندیوں کی چوٹی تک پہنچے گا اور نعمتوں کے بلند وبالا مقام تک جائے گا۔
(٩)نیک لوگ قرآن پڑھنے والے پر رشک کریں گے کہ کاش ہم بھی اپنے رب کے پاس اعلی مقام میں ہوتے ،وہ خواہش کریں گے کہ ہم بھی ان کی طرح کیے ہوتے ۔
(١٠)قرآن پڑھنے والے کے لئے باعزت فرشتے رحمت ومغفرت کی دعا کرتے ہیں۔
(١١) قرآن پڑھنے والا مضبوط کڑا (لا الہ الا اللہ) پکڑنے والا ہے ، مفید شفا کا مستحق ہے گمراہی سے محفوظ رہتا ہے ،مصیبتوں سے نجات پاتا ہے۔
(١٢)قرآن کا قاری اللہ والااور اس کا مخصوص ومقرب بندہ ہوتا ہے ،وہ اللہ کی اطاعت میں مشغول رہنے والوں اور عبادت گزاروں میں سے ہے ۔
(١٣)قرآن پڑھنے والے کا مقام اور مرتبہ دنیا میں بھی بلند ہوتا ہے کیوںکہ اللہ قرآن کے ذریعے کچھ لوگوں کو بلند کرتا ہے اور دوسرے لوگوں کو (جو قرآن سے رو گردانی کرتے ہیں) پست کرتا ہے ۔
(١٤)قرآن کاپڑھنے والا اللہ کے یہاں ذکر کرنے والوں اور عبادت گزاروں میں شمار ہوتا ہے۔
(١٥)قرآن کا پڑھنے والا ان لوگوں میں سے ہے جن کی گواہی قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم دیں گے۔
(١٦)قیامت کے دن قرآن کے اند مہارت رکھنے والالکھنے والے باعزت نیک فرشتے کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
(١٧)قرآن پڑھنے والے کے پاس سے شیطان بھاگتاہے اور اس کے گھر سے فرار اختیا ر کرتاہے ۔
(١٨)قرآن پڑھنے والے کی عقل منور ہوتی ہے اس کا دل حکمت سے بھرجاتا ہے ،اس سے علم کے چشمے پھوٹتے ہیں۔
(١٩)قرآن پڑھنے والے کے اندر نبوت کا ایک ٹکڑا ہوتا ہے(مگر اس کے پاس وحی نہیں آتی ہے )
(٢٠)قرآن کا حافظ جاہلوں کے ساتھ جہالت نہیں کرتا کیوں کہ قرآن اس کے اندر ہوتا ہے جو اس کو سختی اور غیظ وغضب سے روکتاہے ۔
(٢١)قرآن کریم سے دل اور گھر آباد ہوتے ہیں ، خیرو برکت عام ہوتی ہے ۔
(٢٢) قرآن پڑھنے سے دل کے اندر خشوع وخضوع اور نفس کے اندر صفائی پیدا ہوتی ہے۔
(٢٣) قرآن پڑھنے والا جب اللہ تعالی سے سوال کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کو اپنے فضل وکرم سے نوازتا ہے ۔
(٢٤)قرآن والوں کا تذکرہ اللہ تعالی اپنے پاس ( مقر ب بندوں میں) کرتاہے اور یہ ان کے شرف و عزت کے لئے کافی ہے ۔
(٢٥) قرآن اپنے ماننے والے کے لئے کافی ہے جس سے ان کے قلوب باعزت ہوتے ہیں جس طرح مالدار اپنے مال سے باعزت ہوتے ہیں،وہ ایسی مالداری جسمیں کوئی خرچ نہیں۔
اللہ تعالی ہم سب مسلمانوں کو قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی توفیق دے آمین۔

Tuesday, December 25, 2018


  • قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے دلچسپ واقعات"

    1. قائد اعظمؒ جب گورنر جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے تو ڈیڑھ روپے کا موزہ لینے سے بھی انکار کر دیتے اور کہتے کہ غریب مسلمان ملک کے گورنر کو اتنی مہنگی چیز نہیں پہننی چاہیے۔
    2. وفات سے کچھ عرصے قبل قائد اعظمؒ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح کیا۔ یہ آخری سرکاری تقریب تھی جس میں قائد اعظمؒ اپنی علالت کے باوجود شریک ہوئے۔ وہ مقررہ وقت پر تقریب میں تشریف لائے۔ انہوں نے دیکھا کہ شرکا کی اگلی نشستیں ابھی تک خالی ہیں، لیکن انہوں نے تقریب کے منتظمین کو پروگرام شروع کرنے کا کہا اور یہ حکم بھی دیا کہ خالی نشستیں ہٹا دی جائیں۔ حکم کی تعمیل ہوئی اور بعد میں آنے والے شرکاء کو کھڑے ہو کر تقریب کا حال دیکھنا پڑا۔ ان میں کئی وزراء اور سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ اس وقت کے وزیر اعظم لیاقت علی خان بھی شامل تھے۔
    3. 1920 ء میں جب قائد اعظمؒ محمد علی جناح کی شادی ہوئی تو انہوں نے اپنے غسل خانہ کی تعمیر میں اس وقت کے پچاس ہزار روپے خرچ کئے، مگر یہی جب گورنر جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے تو ڈیڑھ روپے کا موزہ لینے سے انکار کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ غریب مسلمان ملک کے گورنر کو اتنی مہنگی چیز نہیں پہننی چاہیے۔
    4. ایک مرتبہ برطانیہ کے سفیر نے آپ سے کہا کہ برطانیہ کے بادشاہ کا بھائی آ رہا ہے آپ انہیں ایئرپورٹ لینے جائیں۔ قائد اعظمؒ نے یہ شرط رکھی کہ میں تب ایئر پورٹ جاؤں گا، اگر میرے بھائی کی برطانیہ آمد پر وہاں کا بادشاہ اسے لینے آئے۔
    5. 1943ء کو الہ آباد یونیورسٹی میں ہندو اور مسلمان طلبہ کے درمیان اس بات پر تنازع ہو گیا کہ یونیورسٹی میں کانگریس کا پرچم لہرایا جائے۔ مسلمان طلبہ کا کہنا تھا کہ کانگریس کا پرچم مسلمانوں کے جذبات کا عکاس نہیں اور چونکہ الہ آباد یورنیورسٹی میں مسلمان طلبہ کی اکثریت زیر تعلیم تھی، اس لیے یہ پرچم اصولاً وہاں نہیں لہرایا جا سکتا۔ ابھی یہ تنازع جاری تھا کہ اسی سال پنجاب یونیورسٹی کے مسلم طلبہ کی یونین سالانہ انتخاب میں اکثریت حاصل کر گئی۔ یونین کے طلبہ کا ایک وفد قائد اعظمؒ کے پاس گیا اور درخواست کی کہ وہ پنجاب یورنیوسٹی ہال پر مسلم لیگ کا پرچم لہرانے کی رسم ادا کریں۔ قائد اعظمؒ نے طلبہ کو مبارک باد دی اور کہا اگر تمھیں اکثریت مل گئی ہے تو یہ خوشی کی بات ہے لیکن طاقت حاصل کرنے کے بعد اپنے غلبے کی نمائش کرنا نازیبا حرکت ہے۔ کوئی ایسی بات نہ کرو جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ ہمارا ظرف بڑا ہونا چاہیے۔ کیا یہ نامناسب بات نہیں کہ ہم خود وہی کام کریں جس پر دوسروں کو مطعون کرتے ہیں۔
    6. حضرت پیر سید جماعت علی شاہؒ اپنے دور کے بہت نیک سیرت اللہ کے بندوں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے ایک مرتبہ فرمایا کہ محمد علی جناح اللہ کا ولی ہے۔ اس پر لوگوں نے کہا کہ آپ اس شخص کی بات کر رہے ہیں جو دیکھنے میں گورا یعنی انگریز نظر آتا ہے اور اس نے داڑھی بھی نہیں رکھی ہوئی، تو امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہؒ نے فرمایا ’’ کہ تم اس کو نہیں جانتے وہ ہمارا کام کر رہا ہے‘‘۔ پیر صاحب کے اس دور میں تقریبا 10 لاکھ مرید تھے۔ آپ نے اعلان فرمایا تھا کہ اگر کسی نے مسلم لیگ اور قائد اعظمؒ کو ووٹ نہ دیا، وہ میرا مرید نہیں۔ آخر میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا ایک قول جو انہوں نے قائد اعظمؒ کے لئے فرمایا "محمد علی جناح کو نہ تو خریدا جا سکتا ہے اور نہ ہی یہ شخص خیانت کر سکتا ہے‘‘۔
    7. ایک مرتبہ سرکاری استعمال کے لئے 37 روپے کا فرنیچر لایا گیا۔ قائد اعظمؒ نے لسٹ دیکھی تو سات روپے کی کرسیاں اضافی تھیں، آپ نے پوچھا یہ کس لئے ہیں تو کہا گیا کہ آپ کی بہن فاطمہ جناح کے لئے۔ آپ نے وہ کاٹ کے فرمایا کہ اس کے پیسے فاطمہ جناح سے لو۔
    8. کابینہ کی جتنی میٹنگز ہوتی تھیں، قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے منع فرمایا تھا کہ کچھ بھی کھانے کے لئے نہ دیا جائے۔ 1933ء سے لے کر 1946ء تک قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے ایک اندازے کے مطابق 17 قراردادیں پیش کیں جس میں فلسطین کے حق خود ارادیت کی بات کی گئی۔ یہ وہ دور تھا جب پاکستان بھی وجود میں نہیں آیا تھا، مگر اس کے باوجود ان کے دل میں امت مسلمہ کے لئے جذبہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا تھا۔
    9. اس وقت انگریزوں نے ایک قانون بنایا تھا کہ جس کے پاس بھی سائیکلیں ہیں، اس کے آگے لائٹ لگائی جائے۔ ایک مرتبہ قائد اعظمؒ کچھ نوجوانوں سے بات کر رہے تھے۔ آپ نے پوچھا کہ کون کون پاکستان میں شامل ہو گا، سب مسلمان بچوں نے ہاتھ کھڑے کئے پھر آپ نے پوچھا کہ کس کس بچے کی سائیکل پر لائٹ موجود ہے۔ اس موقع پر صرف ایک بچے نے ہاتھ کھڑا کیا۔ آپ نے فرمایا کہ صرف یہ پاکستان میں جائے گا، نوجوانوں نے وجہ پوچھی تو آپ نے فرمایا جو قانون پر عمل نہیں کرتا، اسے ہمارے ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے 
    10. قائد اعظمؒ جب بیمار تھے تو ایک خاتون ڈاکٹر ان کی خدمت پر مامور تھیں۔ آپ نے اس سے پوچھا کہ تم نے میری بہت خدمت کی ہے بتاؤ میں تمہاری کیا مدد کر سکتا ہوں تو اس نے کہا کہ میری ٹرانسفر میرے آبائی شہر میں کروا دیں تو آپ نے کہا کہ یہ میرا کام نہیں یہ وزارتِ صحت کا کام ہے۔
    11. ایک دفعہ آپ گاڑی میں کہیں جا رہے تھے تو ایک جگہ ریلوے ٹریک بند ہو گیا۔ آپ کا ڈرائیور اتر کے وہاں پر موجود شخص سے کہنے لگا کہ گورنر جنرل آئے ہیں ٹریک کھولو، مگر ہمارے عظیم لیڈر اور بانی پاکستان نے فرمایا کہ نہیں اسے بند رہنے دو۔ میں ایسی مثال قائم نہیں کرنا چاہتا جو پروٹوکول پر مبنی ہو۔
    12. محمد علی جناح وہ لیڈر تھے جن کے بارے میں انگریزوں نے بھی کہا تھا کہ اگر ہمیں پتہ ہوتا قائد اعظمؒ کو اتنی بڑی بیماری ہے تو ہم کبھی پاکستان نہ بننے دیتے، کیونکہ قائد اعظمؒ نے آخری وقت تک اپنی بیماری کو پوشیدہ رکھا۔ کیونکہ ان کو معلوم تھا کہ اگر میری بیماری کا ہندوؤں اور انگریزوں کو پتہ چل گیا تو ہندوستان کی تقسیم کو انگریز مؤخر کر دیں گے۔ مرنے سے پہلے آپ نے اپنے ڈاکٹر سے کہا ’’ کہ پاکستان ہرگز وجود میں نہ آتا، اگر اس میں فیضان نبوی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم شامل نہ ہوتا‘‘.

    Monday, December 24, 2018

    *قرآن کی سورتوں کے نام، مع مطلب*

    ۲- سورۂ بقرہ (گائے )
    ۳- سورۂ آل عمران (عمران کی اولاد)
    ۴- سورۂ نساء (عورتیں)
    ۵- سورہ ٔمائدہ (دسترخوان)
    ۶- سورہ ٔانعام (جانور، مویشی)
    ۷- سورہ ٔ اعراف (بلندیاں)
    ۸- سورۂ انفال (اموال غنیمت)
    ۹- سورۂ توبہ (معافی)
    ۱۰- یونس (ایک پیغمبر کا نام)
    ۱۱- سورۂ ہود (ایک پیغمبر کا نام)
    ۱۲- سورہ ٔ یوسف ( ایک پیغمبر کا نام)
    ۱۳- سورۂ رعد ( بادل کی گرج)
    ۱۴- ابراہیم ( ایک پیغمبر کا نام)
    ۱۵- سورۂ الحجر(ایک مقام کا نام)
    ۱۶- سورۂ نحل (شہد کی مکھی)
    ۱۷- سورہ ٔٔبنی اسرائیل (حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد)
    ۱۸- کہف (غار)
    ۱۹- سورۂ مریم (عیسی علیہ السلام کی والدہ کا نام)
    ۲۰- سورۂ طٰہ (حروف تہجی کے دو حروف)
    ۲۱- سورۂ انبیاء (اللہ کے پیغمبر، نبی کی جمع)
    ۲۲- سورۂ حج (زیارت)
    ۲۳- سورۂ مومنون (ایمان والے لوگ)
    ۲۴- سورۂ نور (روشنی )
    ۲۵- سورہ فرقان (حق و باطل میں امتیاز کرنے والی چیز)
    ۲۶- سورۂ شعراء (شاعر کی جمع)
    ۲۷- سورہ نمل ( چیونٹی)
    ۲۸- سورہ قصص (قصے، سچے واقعات)
    ۲۹- سورہ ٔ عنکبوت ( مکڑی)
    ۳۰- سورۂ روم (روم)
    ۳۱- سورہ لقمان (ایک صالح بزرگ کا نام)
    ۳۲- سورۂ سجدہ (جھکنا، سجدہ کرنا)
    ۳۳- سورہ ٔ احزاب (حزب : گروہ ، جمع : احزاب، جنگ)
    ۳۴- سورۂ سبا ( ایک قوم )
    ۳۵- سورۂ فاطر (پیدا کرنےوالا)
    ۲۶- سورۂ یسین (رسول کا نام)
    ۳۷- سورہ صافات ( صف بستہ )
    ۳۸- سورۂ ص (حروف تہجی کا ایک حرف)
    ۳۹- سورہ زمر ( گرورہ در گروہ)
    ۴۰- سورۂ مومن ( ایمان والا)
    ۴۱- سورہ حم (حروف تہجی کے حروف)
    ۴۲- سورہ ٔ شوری ( صالح و مشورہ)
    ۴۳- سورہ زخرف (سونا)
    ۴۴- سورہ دخان ( دھواں)
    ۴۵- سورہ جاثیہ ( گٹھنوں کے بل گرے ہوئے ہونا)
    ۴۶- سورہ االحقاف ( ایک جگہ کا نام)
    ۴۷- سورہ محمد (پیغمبر اسلام حضرت محمد ص کا نام مبارک)
    ۴۸- سورہ فتح (جیت، کامیابی)
    ۴۹- سورہ حجرات (حجرے ، کمرے)
    ۵۰- سورۂ ق (حروف تہجی کاایک حرف )
    ۵۱- سورۂ ذاریات ( گرد اڑانے والی ہوا)
    ۵۲- سورۂ طور ( ایک پہاڑ کا نام)
    ۵۳- سورہ نجم (ستارہ)
    ۵۴- سورہ قمر (چاند)
    ۵۵- سورہ رحمن (بہت زیادہ رحم فرمانے والا ، اللہ تعالی کے اسمائے حسنی) 
    ۵۶- سورہ واقعہ (قیامت)
    ۵۷- سورہ حدید (لوہا)
    ۵۸- سورہ مجادلہ (بحث ، تکرار ، جھگڑا)
    ۵۹- سورہ حشر (جمع ہونا، مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا، قیامت)
    ۶۰- سورہ ممتحنہ (امتحان لینے والی)
    ۶۱- سورہ صف (صف بستہ)
    ۶۲- سورہ جمعہ (دنوں میں سے ایک مبارک دن)
    ۶۳- سورہ منافقون ( منافق لوگ)
    ۶۴- سورہ تغابن (خسارہ سے دو چار ہونا)
    ۶۵- سورہ طلاق (آزاد کرنا، طالق دینا)
    ۶۶- سورہ تحریم (حرام کر دینا)
    ۶۷- سورہ ملک (بادشاہی)
    ۶۸- سورہ قلم (قلم)
    ۶۹- سورہ حاقہ (حقیقت، قیامت)
    ۷۰- سورہ معارج (بلندیاں)
    ۷۱- سورہ نوح (ایک پیغمبر کا نام)
    ۷۲- سورہ جن ( آگ سے پیدا کردہ ایک مخلوق)
    ۷۳- سورہ مزمل (چادر لپیٹنے واال)
    ۷۴- سورہ مدثر (چادر اوڑھنے واال)
    ۷۵- سورہ قیامت (یقینا قائم ہونے الی، قیامت)
    ۷۶- سورہ ٔ الدھر(بنی آدم)
    ۷۷- سورہ ٔمرسالت (ہوائیں)
    ۷۸- سورہ نبأ (اہم خبر)
    ۷۹- سورہ نازعات (کھینچنے والیاں، ہوا کی صفت)
    ۸۰- سورہ عبس (تیوری چڑھانا)
    ۸۱- سورہ ٔ تکویر (لپیٹنا )
    ۸۲- سورہ الانفطار( دراڑ)
    ۸۳- سورہ المطففین (ناپ تول میں کمی)
    ۸۴-سورہ الانشقاق ( شق ہونا ) 
    ۸۵- سورہ البروج ( آسمانی برج ) 
    ۸۶- سورہ الطارق ( چمکتا تارا )
    ۸۷-سورہ الاعلیٰ ( اعلی )
    ۸۸- سورہ الغاشیہ ( آنے والی آفت ) 
    ۸۹- سورہ الفجر ( فجر) 
    ۹۰-سورہ البلد ( شہر) 
    ۹۱-سورہ الشمس ( سورج ) 
    ۹۲-سورہ الیلل ( رات) 
    ۹۳ -سورہ الضحیٰ ( دن کو اجالا)
    ۹۴-سورہ الشرح ( سکون قلب ) 
    ۹۵- سورہ التین ( انجیر )
    ۹۶-سورہ العلق ( جمع ہوا خون )
    ۹۷-سورہ القدر ( قدر) 
    ۹۸-سورہ البیان ( واضح قسم) 
    ۹۹-سورہ الزلزلہ ( زلزلہ)
    ۱۰۰-سورہ العادیات ( سر پٹ دوڑنے والے گھوڑے)
    ۱۰۱-سورہ القارعہ ( کھڑکھڑابے والی)
    ۱۰۲-سورہ التکاثر ( کثرت کی خواہش )
    ۱۰۳-سورہ العصر ( دور عصر )
    ۱۰۴-سورہ الھمزہ ( ریب جوئی والا)
    ۱۰۵-سورہ الفیل ( ہاتھی)
    ۱۰۶-سورہ القریش ( قریش )
    ۱۰۷-سورہ الماعون ( عام استعمال کی چیزیں )
    ۱۰۸-سورہ الکوثر ( حوض کوثر)
    ۱۰۹-سورہ الکافرون (کافر)
    ۱۱۰-سورہ النصر (مدد)
    ۱۱۱- سورہ لہب( آگ کے شعلے)
    ۱۱۲-سورہ الاخلاص (وحدانیت)
    ۱۱۳- سورہ الفلق ( صبح)
    ۱۱۴-سورہ الناس (انسان،لوگ)

    Sunday, December 23, 2018

    Shahid Afridi (Cricketer)

     Upload Date: Fri 25 Nov 2016
    Shahid Khan Afridi (born 1980) is a Pakistani professional cricketer and former captain of the Pakistan national cricket team. He also holds a record of taking most wickets (97) and most player-of-the match awards in Twenty20 International cricket.[1]For a start, the slant of his all-round skills only became clear ten years into his career; he is a leg-spinning allrounder. Variety is his calling and as well as a traditional leg-break, he has two googlies, a conventional office and a lethal faster one, though this is increasingly rare. All come with the threat of considerable, late drift. He fairly hustles through overs, which in limited-over formats is a weapon in itself and the package is dangerous.
    • Personal
    • Name:
      Shahid Afridi
    • In Urdu:
      شاہد آفریدی
    • Famous As:
      Boom Boob Afridi,Lala
    • Nationality:
      Pakistan
    • Residence:
      Khyber Agency, Pakistan
    • Religion:
      Islam
    • Profession:
      Cricketer
    • Height:
      1.82 m (6 ft 0 in)

    • Born
    • Date:
      1 March 1980
    • Place:
      Khyber Agency, Pakistan
    • Family
    • Ethnicity:
      Pathan
    • Spouse:
      Nadia Afridi
    • Children:
      Ajwa Afridi, Asmara Afridi, Aqsa Afridi, Ansha Afridi
    • Parents:
      Sahabzada Fazal-ur-Rehman Afridi
    • Siblings :
      Javed Afridi
    • Career
    • National Side:
      Pakistan
    • Team Role:
      All-rounder
    • Bowling Style:
      Right arm leg spin
    • Batting Style:
      Right-handed
    • Afridis Results in International Matches

       - Matches Won Lost Drawn Tied No Result
       Test 27 9 9 9 0 -
       ODI 398 218 170 - 1 9
       T20 80 48 31 - 1 -

      List of Movie Name

      YearFilmRoleNotes
      2013Main Hoon Shahid AfridiShahid Afridicameo

      Awards

      YearAwardCategory
      2007Lux Style AwardsMost Stylish SportspersonWon
      2011Lux Style AwardsMost Stylish SportspersonWon
      2016Lux Style AwardsMost Stylish SportspersonWon

      International Record

      Test 5 Wicket Hauls

      #FiguresMatchOpponentVenueCityCountryYear
      15/521 AustraliaNational StadiumKarachiPakistan1998

      ODI 5 Wicket Hauls

      #FiguresMatchOpponentVenueCityCountryYear
      15/40119EnglandGaddafi StadiumLahorePakistan2000
      25/11183KenyaEdgbaston Cricket GroundBirminghamEngland2004
      36/38272AustraliaDubai International StadiumDubaiUAE2009
      45/16313KenyaMRIC StadiumHambantotaSri Lanka2011
      55/23315CanadaR Premadasa StadiumColomboSri Lanka2011
      65/35329Sri LankaSharjah Cricket StadiumSharjahUAE2011
      75/23331BangladeshSher-e-Bangla Cricket StadiumDhakaBangladesh2011
      85/36334AfghanistanSharjah Cricket StadiumSharjahUAE2012
      97/12355West IndiesProvidence StadiumProvidenceGuyana2013

      International Centuries

      Test Centuries

      #RunsMatchAgainstCity/countryVenueYearResult
      11412IndiaChennai, IndiaM. A. Chidambaram Stadium1999Won
      210712West IndiesSharjah, United Arab EmiratesSharjah Cricket Association Stadium2002Won
      312218West IndiesBridgetown, BarbadosKensington Oval2005Won
      410321IndiaLahore, PakistanGaddafi Stadium2006Drawn
      515622IndiaFaisalabad, PakistanIqbal Stadium2006Drawn

      One Day International Centuries

      #RunsMatchAgainstCity/countryVenueYearResult
      11022Sri LankaNairobi, KenyaNairobi Gymkhana Club1996Won
      210965 IndiaToronto, CanadaToronto Cricket, Skating and Curling Club1998Won
      3108*146New ZealandSharjah, United Arab EmiratesSharjah Cricket Association Stadium2002Won
      4102204IndiaKanpur, IndiaGreen Park Stadium2005Won
      5109294Sri LankaDambulla, Sri LankaRangiri Dambulla International Stadium2010Lost
      6124296BangladeshDambulla, Sri LankaRangiri Dambulla International Stadium2010Won

      International Awards

      One-Day International Cricket

      Man of the series awards

      #SeriesSeasonMatch performanceResult
      1Pakistan in West Indies2004/0592 runs with avg. of 30.66. 6 wickets. 2 ct. (3 Matches)Pakistan Won the series 3–0.
      2Warid Cricket Series2006/0774 runs with avg. of 74.00. 3 wickets. (2 Matches)Pakistan Won the series 2–1.
      32010 Asia Cup in Sri Lanka 2010265 runs with avg. of 88.33 ; 3 wickets. (3 Matches)India Won the series.
      4Sri Lanka vs Pakistan in UAE2011/12123 runs with avg. of 30.75 ; 13 wickets (5 Matches)Pakistan Won the series 4–1.

      Man of the Match awards

      S NoOpponentVenueDateMatch performanceResult
      1Sri LankaGymkhana Club Ground, Nairobi4 October 1996102 (40 balls, 6×4, 11×6); 10–0–43–1 Pakistan won by 86 runs.
      2ZimbabweGaddafi Stadium, Lahore1 November 199610–0–38–0 ; 66 (37 balls, 8x4, 4x6) Pakistan won by 9 wickets
      3West IndiesMelbourne Cricket Ground, Melbourne20 January 19970 (7 balls); 7–0–21–1 ; 1 ct.Pakistan won by 62 runs.
      4IndiaCricket, Skating & Curling Club, Toronto19 September 1998109 (94 balls, 7x4, 6x6); 6–0–34–0Pakistan won by 134 runs.
      5Sri LankaSharjah Cricket Stadium, Sharjah18 October 199958 (50 balls, 2x4, 5x6); 3–1–6–2Pakistan won by 118 runs.
      6ZimbabweAntigua Recreation Ground, Antigua5 April 20006–0–35–2 ; 69 (69 balls, 5x4, 3x6)Pakistan won by 5 wickets
      7EnglandGaddafi Stadium, Lahore27 October 200010–01–40–5 ; 61 (69 balls, 8×4, 1×6)Pakistan won by 8 wickets.
      8New ZealandSharjah Cricket Stadium, Sharjah12 April 200110–0–49–2 ; 70 (43 balls, 7x4, 6x6)Pakistan won by 8 wickets.
      9ZimbabweSharjah Cricket Stadium, Sharjah28 October 200167 (81 balls, 3x4, 5x6); 8–1–21–2Pakistan won by 106 runs.
      10BangladeshBangabandhu National Stadium, Dhaka25 January 200210–1–38–2 ; 83 (44 balls, 6x4, 7x6)Pakistan won by 8 wickets.
      11New ZealandSharjah Cricket Stadium, Sharjah15 April 20024–0–19–0 ; 108* (92 balls, 7x4, 8x6)Pakistan won by 8 wickets.
      12NetherlandsSSC Ground, Colombo21 September 200210–3–18–3 ; 55* (18 balls, 4x4, 6x6)Pakistan won by 9 wickets.
      13KenyaEdgbaston, Birmingham14 September 20046–1–11–5 ; 1 ct. ; 3 (4 balls)Pakistan won by 7 wickets.
      14IndiaGreen Park, Kanpur15 April 20056–0–33–0 ; 102 (46 balls, 10x4, 9x6)Pakistan won by 5 wickets.
      15West IndiesBeausejour, Gros Islet22 May 200556 (30 balls, 6x4, 2x6); 6–0–35–0Pakistan won by 22 runs.
      16Sri LankaSSC Ground, Colombo22 March 200610–0–37–3 ; 1 (2 balls)Pakistan won by 4 wickets.
      17Sri LankaSheikh Zayed Stadium, Abu Dhabi18 May 200710–0–43–0 ; 73* (34 balls, 8x4, 4x6)Pakistan won by 5 wickets.
      18South AfricaIqbal Stadium, Faisalabad23 October 200710–0–37–3 ; 2 ct. ; 32 (18 balls, 4x4, 2x6)Pakistan won by 6 wickets.
      19ZimbabweMultan Cricket Stadium, Multan27 January 200885 (52 balls, 2×4, 6×6); 10–0–60–1Pakistan won by 37 runs.
      20AustraliaDSC Stadium, Dubai22 April 200910–0–38–6 ; 24 (16 balls, 5x4)Pakistan won by 4 wickets.
      21New ZealandSheikh Zayed Stadium, Abu Dhabi3 November 200970 (50 balls, 4x4, 3x6); 10–0–46–2Pakistan won by 138 runs.
      22Sri LankaRangiri Dambulla Stadium, Dambulla15 June 201010–0–43–1 ; 109 (76 balls, 8x4, 7x6)Sri Lanka won by 16 runs.
      23BangladeshRangiri Dambulla Stadium, Dambulla21 June 2010124 (60 balls, 17x4, 4x6); 10–0–54–1Pakistan won by 139 runs.
      24Sri LankaR Premadasa Stadium, Colombo26 February 201116 (12 balls, 3x4); 10–0–34–4 ; 1 ct.Pakistan won by 11 runs.
      25CanadaR Premadasa Stadium, Colombo3 March 201120 (17 balls, 2×4); 10–0–23–5Pakistan won by 46 runs.
      26Sri LankaDSC Stadium, Dubai11 November 20119.3–0–27–3 ; DNBPakistan won by 8 wickets.
      27Sri LankaSharjah Cricket Stadium, Sharjah20 November 201175 (65 balls, 4x4, 3x6); 9.2–0–35–5 ; 1 ct.Pakistan won by 26 runs.
      28BangladeshShere Bangla Stadium, Dhaka1 December 20116.3–0–23–5 ; 24 (23 balls, 4x4)Pakistan won by 5 wickets.
      29AfghanistanSharjah Cricket Stadium, Sharjah10 February 201210–0–36–5 ; DNB.Pakistan won by 7 wickets.
      30BangladeshShere Bangla Stadium, Dhaka22 March 201232 (22 balls, 4x4, 1x6); 10–1–28–1Pakistan won by 2 runs.
      31West IndiesProvidence Stadium, Guyana14 July 201376 (55 balls, 6×4, 5×6); 9–3–12–7 ; 1 ct.Pakistan won by 126 runs.
      32South AfricaDSC Stadium, Dubai1 November 201326 (20 balls, 4x4); 5.4–0–26–3Pakistan won by 66 runs.
      33BangladeshShere Bangla Stadium, Dhaka4 March 201410–0–64–0 ; 59 (25 balls, 2x4, 7x6)Pakistan won by 3 wickets.

      Twenty20 International Cricket

      Player of the Series Awards

      #SeriesSeasonMatch performanceResult
      12007 ICC World Twenty20 in South Africa2012Runs: 91 (46 balls: 9×4, 4x6), Ave – 15.16, SR – 197.82 Field: 12 wickets ; 2 ct.India beat Pakistan in the final.
      2Pakistan vs New Zealand in UAE2009/10Runs: 46 (55 balls: 3×4, 2x6), Ave – 23.00, SR – 139.39 Field: 3 wicketsPakistan won the series 2–0.
      3Pakistan vs Sri Lanka in UAE2013/14Runs: 67 (33 balls: 4×4, 5x6), Ave – 67.00, SR – 203.03 Field: 1 wicket, 1 ct.Drawn.

      Man of the Match Awards

      #SeriesDateOpponentMatch performanceResult
      1Pakistan in England28 August 2006England4–0–28–0 ; 28 (10 balls: 5x4, 1x6)Pakistan won by 5 wickets.
      22007 ICC World Twenty2012 September 2007Scotland22 (7 balls: 1x4, 2x6); 4–0–19–4Pakistan won by 51 runs.
      3Pakistan v Australia in UAE7 May 2009Australia4–1–14–3 ; 1 ct. ; DNBPakistan won by 7 wickets.
      42009 ICC World Twenty2018 June 2009South Africa51 (34 balls: 8x4); 4–0–16–2Pakistan won by 7 runs.
      52009 ICC World Twenty2021 June 2009Sri Lanka4–0–20–1 ; 54 * (40 balls: 2x4, 2x6)Pakistan won World Twenty20 by 8 wickets.
      6Pakistan in Sri Lanka12 August 2009Sri Lanka50 (37 balls: 4x4, 2x6); 4–0–21–1Pakistan won by 52 runs.
      7Pakistan in Sri Lanka3 June 2012 Sri Lanka52 * (33 balls: 5x4, 1x6); 4–0–17–2 ; 1 ct.Pakistan won by 23 runs.
      8Pakistan in West Indies27 July 2013West Indies4–0–24–0 ; 46 (27 balls: 4x4, 2x6)Pakistan won by 2 wickets.
      9Pakistan v Sri Lanka in UAE11 December 2013Sri Lanka4–0–20–1 ; 1 ct. ; 39 * (20 balls: 2x4, 3x6)Pakistan won by 3 wickets
      10Pakistan in New Zealand15 January 2016New Zealand23 (8 balls: 2x4, 2x6); 4–1–26–2 ; 3 ct. ; 1 run outPakistan won by 16 runs.
      112016 ICC World Twenty2016 March 2016Bangladesh49 (19 balls: 4x4, 4x6); 4–0–27–2Pakistan won by 55 runs.

      Sitara-e-Imtiaz

      President of Pakistan Mamnoon Hussain presented the Pakistan Civil Awards at the President’s House in Islamabad whereas governors of the provinces gave away the awards at the Governor Houses at respective Provincial capitals on the eve of Pakistan Day on Friday 23rd March 2018. The civil awards were conferred on 152 personalities for displaying excellence in various fields. Among them, four outstanding cricketers have also been awarded Sitara-e-Imtiaz, the third highest civil award of the country. They were former captains Misbah-ul-Haq, Younis Khan and Shahid Afridi, and present captain Sarfraz Ahmed. [19]

      Awarded Tamgha-e-Imtiaz

      The federal  government has decided to award Tamgha-e-Imtiaz to three former and one existing captains of Pakistan cricket team for their services for Pakistan’s  cricket.On 23 March ( Pakistan Day) every year, Tamgha-e-Imtiaz is awarded to people who show exceptional devotion and commitment in their respective fields. This year, Pakistan cricket team captain  Sarfraz Ahmed and former captains  Misbahul Haq, Shahid Khan Afridi and  Younis Khan will also get this prestigious award.Younis Khan is the only batsman from  Pakistan who has scored 10,000 runs in Test cricket. Pakistan also won T20 World Cup in 2009 under the captaincy of  Younis Khan.Misbahul Haq is the most successful Test captain of Pakistan. Under his captaincy, Pakistan gained top spot in Test Rankings.Shahid Khan Afridi’s record of fastest ODI century was broken after 16 years. He played a crucial role in the victory of Pakistan team in the semi-final and final of the 2009 T20 World Cup.Sarfaraz Ahmed led Pakistan to victory in the Champions Trophy and also made Pakistan the top T20 team of the world.[20]

      Left PSL team Karachi Kings

      The former captain of Pakistan Cricket team Shahid Afridi has decided to leave the Pakistan Super League team Karachi Kings and has told his fans on Twitter earlier today on 14th November 2018 with a status “Thank you to @KarachiKings for a lovely time. Time for a new chapter in my @thePSLt20 journey. Will be following the #PSLDraft2018!”. So the former captain will no longer be a part of PSL 2019.

      Controversial Statement about Pakistan occupied Kashmir

      Famous Cricketer Shahid Afridi is in hot water after giving his remarks regarding Pakistan occupied Kashmir issue. “I say Pakistan doesn’t want Kashmir. Don’t give it to India either. Let Kashmir be independent. At least humanity will be alive. Let people not die. Pakistan doesn’t want Kashmir. It can’t even manage its four provinces. The big thing is humanity. People who are dying there, it is painful. Any death, be it from any community, is painful,”. He gave this statement in a video which went viral on social media and Indians got no chill which forced Afridi to come on the twitter and clarify the issue.  ” My comments are being misconstrued by Indian media! I’m passionate about my country and greatly value the struggles of Kashmiris. Humanity must prevail and they should get their rights.”